مشہور چومحلہ پیالیس کی تزئین نو‘ کام تیزی کے ساتھ جاری

نظام حیدرآباد کے مشہور چومحلہ پیالیس کی تزئین نو کاکام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے ۔یہ پیالیس جس مین چار محل ہیں، پرانا شہر حیدرآبا دمیں واقع ہے ۔اس کی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرنے کے لئے حال ہی میں بلجیم کے 19فانوس لگائے گئے ہیں ۔اس کی تعمیر تقریبا 200سال پہلے ہوئی تھی اور یہ چومحلہ پیالیس اپنے انوکھے انداز کے طرز تعمیر کیلئے مشہور ہے ۔اس میں تمام سرکاری تقاریب بشمول نظام کی تخت نشینی کی تقاریب بھی ہوئی تھیں ۔اس کے تحفظ اور تزئین نو کا تقریبا کام مکمل ہوگیا ہے ۔زیادہ تر کام رنگ روغن اور عمارتوں کی مرمت سے متعلق ہیں۔توقع کی جارہی ہے کہ نومبر تک یہ کام مکمل کرلئے جائیں گے ۔روزانہ اوسطا ایک ہزار افراد چومحلہ پیالیس دیکھنے کے لئے پرانا شہر حیدرآباد آتے ہیں ۔یہ تعداد تعطیلات کے دنوں میں زیادہ ہوجاتی ہے ۔یہ چومحلہ پیالیس اپنی طرز تعمیر کے لئے مشہور ہے ۔اس میں نظام دکن کی جانب سے شاہی مہمانوں اورسرکاری مہمانوں کو ٹہرایابھی جاتا تھا ۔یہ اپنے دربار ہال کے لئے بھی مشہور ہے ۔اس میں مغلیہ طرز کی گنبدیں ،کمانیں اور ایرانی طرز کی استر کاری ،پیچیدہ نقاشی کا کام بھی کیا گیا ہے ۔اس میں چمن بھی لگائے گئے ہیں جو پُرکشش ہیں۔اس کی مرمت اور تزئین نو کے کاموں کے حصہ کے طورپر اس کی ماضی کی عظمت کی بحالی کی مساعی کی جارہی ہے ۔اس میں مصوری اور عمارتوں کی مرمت کا کام بھی شامل ہے ۔یہ مرمتی کام تقریباً35لاکھ روپئے کے صرفہ سے کیا جارہا ہے ۔اس کام کے لئے پیشہ وارانہ کاریگروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو اس کام کے پہلے مرحلہ میں روایتی طرز کی تکنیک کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ اس کے معیار کو برقرار رکھاجاسکے ۔

جواب چھوڑیں