ووٹ کیلئے نوٹ کاپیشکش‘ٹی آرایس امیدوار کے خلاف کیس درج

تحلیل شدہ اسمبلی کے ٹی آرایس رکن کے خلاف پولیس نے ایک کیس درج کرلیاہے ‘ان پر آئندہ انتخابات میں خود کے اور پارٹی کے حق میں رائے دہی کے لئے رقم کے پیشکش کاالزام ہے ۔ حلقہ اسمبلی یلاریڈی کے ٹی آرایس امیدوار ای رویندر ریڈی کے خلاف آئی پی اسی سیکشن 171E(رشوت دینے پر سزا) کے تحت کیس درج کرلیاگیاہے ۔کانگریس کے ایک مقامی قائد نے الیکشن کمیشن سے اس بارے میں شکایت کی تھی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہونے کے بعد رویندر ریڈی کے خلاف یہ کیس درج کیاگیاہے ۔ اس ویڈیومیں ٹی آرایس امیدوار رویندر ریڈی کو سلف ہیلپ گروپ کی خواتین کو ٹی آرایس کے حق میں ووٹ دینے اور انہیں بہ اتفاق آرامنتخب کرانے کا عہد دلاتے ہوئے ان گروپس کو5لاکھ روپے کا پیشکش کرتے ہوئے دکھاگیا ہے ۔ ریوینو کے ایک عہدیدار کی شکایت پر مقامی عدالت کی اجازت کے بعدپولیس نے یلاریڈی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی رویندرریڈی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیاہے ۔ضلع ایس پی کاماریڈی این سویتا نے یہ بات بتائی ۔ ریڈی ‘اس حلقہ سے 2014 میں منتخب ہوئے تھے۔ ریاست میں ضابط اخلاق کے نفاذ کے بعد ریڈی کے خلاف درج کئے جانے والایہ پہلا کیس ہے ۔

جواب چھوڑیں