پرتھوی شاہ کی شاندار سنچری۔ہندوستان 296/3

سلامی بلے باز پارتھیو شاہ اور چیتیشور پجارا کی شاندار بیاٹنگ کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آج سے شروع ہوئے پہلے ٹسٹ میاچ کے پہلے دن چائے کے وقفہ کے کچھ دیر بعد تک 3 وکٹس کھوکر 296 رن بنالئے تھے۔ آخری اطلاعات ملنے تک کپتان ویراٹ کوہلی 84 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے 39 جبکہ اجنکیا رہانے 60 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 27 رن بناکر کھیل رہے تھے۔ قبل ازیں کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیاٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم اوپنر کے ایل راہول پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے اس وقت پویلین لوٹ گئے جب ہندوستانی ٹیم کا اسکور صرف 3 رن تھا۔ تاہم اس کے بعد کیریر کا پہلا ٹسٹ کھیلنے والے پرتھوی شاہ اور چیتیشور پجارا نے دوسری وکٹ کیلئے 206 رنوں کی شاندار شراکت داری کی۔ پرتھوی شاہ پہلے ٹسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے کمر عمر ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے سابق عظیم کھلاڑی سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا۔ پرتھوی شاہ نے 19 چوکوں کی مدد سے 134 رن اسکور کئے۔ انہوں نے پہلے ٹسٹ میں تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے کا بھی ریکارڈ اپنے قبضہ میں کرلیا۔ شا ڈیبو ٹسٹ میں سب سے تیز سنچری بنانے کے معاملہ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ پہلا نمبر شکھر دھون کاہے جنہوں نے 85 گیندوں میں ڈیبو سنچری بنائی تھی۔ دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیون اسمتھ ہیں جنہوں نے ڈیبو ٹسٹ میں 93 گیندوں میں سنچری پوری کی تھی۔ دوسری جانب پجارا بدقسمت رہے جو 130 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے 86 رن بناکر آئوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گابریل‘ دیویندر بشو اور شیرمن لیوس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں ویسٹ انڈین ٹیم کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اس کے کپتان جیسن ہولڈر زخمی ہونے کی وجہ سے میاچ سے باہر ہوگئے جس کے بعد اوپنر کریگ براتھویٹ کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی۔

جواب چھوڑیں