پولیس پارٹی کو نشانہ بنانے ماوسٹوں کی کوشش ناکام

ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں جمعرات کو پولیس جوانوں کو نشانہ بنانے سے متعلق ماوسٹوں کی کوششوں کو اس وقت ناکام بنادیا گیا جبکہ تلنگانہ پولیس کے عہدیداروں نے انتہائی طاقتور دو دھماکو آلات کا بروقت پتہ چلاتے ہوئے انہیں ناکارہ بنادیا ۔ ضلع کتہ گوڑم میں سڑک کے کنارے ان دھماکو آلات کو رکھا گیا تھا ۔ یہ آلات، 5 تا6 کیلو وزنی دھماکو مادہ اور دیگر اشیاء پر مشتمل تھے جو صندوق میں رکھے گئے تھے ۔ دھماکو آلات سے بھرا صندوق اور ایک پریشر کو کر کو ضلع کے چرلہ منڈل میں تالی پیرو میڈیم اریگشن پراجکٹ کے قریب رکھا گیا تھا یہ مقام ، چھتیس گڈھ کی سرحد کے قریب ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس کی ایک جوائنٹ ٹیم نے ان دھماکو آلات کا پتہ چلایا یہ پولیس فورس، اس علاقہ میں متعین ہے ۔ گذشتہ ماہ ضلع وشاکھا پٹنم کے ایجنسی علاقہ میں ماوسٹوں نے ٹی ڈی پی کے دو قائدین کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں