ڈیویلرس‘اسمتھ اور راشد خان پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ

پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے ڈارفٹ کیلئے جنوبی افریقہ کے عظیم بیاٹسمین اے بی ڈیویلرس، آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور افغانستان کے ابھرتے اسٹار اسپنر راشد خان ٹیموں کی نگاہوں کا مرکز ہوںگے۔ ان کھلاڑیوں کے علاوہ بھی کئی نامور کھلاڑی پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔ ونڈیز کے ڈیون براوو، کرن پولارڈ اور سنیل نارائین شامل ہیں، تاہم گزشتہ ایونٹ میں براوو کو پشاور زلمی نے ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن وہ اپنی انجری کی وجہ سے ایونٹ کا حصہ نہیں بن پائے تھے۔ ملتان سلطان کے کھلاڑی کرون پولارڈ نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر پاکستانی لیگ کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں۔ پولارڈ نے کہاکہ پی ایس ایل ایک انتہائی مسابقتی ٹورنامنٹ ہے اور جب بھی دستیابی اجازت دیتی ہے تو میں پی ایس ایل کھیلنے پر غور کرتا ہوں۔ ان ہی کی بین الاقوامی ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹار اسپنر سنیل نارائین نے بھی کئی نامور کھلاڑیوں کے لیگ کا حصہ بننے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہاکہ ’میں نے پی ایس ایل کے گزشتہ تمام ایونٹس سے بھرپور لطف اندوز ہوا۔ لاہور قلندرز کیلئے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے سنیل نارائین نے کہا کہ آئندہ سال پی ایس ایل گزشتہ ایونٹس سے زیادہ بڑا ہوگا کیونکہ اس مرتبہ اس میں نئے اسٹارز شامل ہورے ہیں۔ گزشتہ برس اپنی انجری کی وجہ سے ایونٹ میں حصہ نہ لینے والے لاہو قلندرز کے کرس لین نے بھی پی ایس ایل میں شرکت کرنے پر رضامندی کا اظہار کیاہے ۔ پی ایس ایل 2018 میں اسلام آباد یونائیڈ کو فتح سے ہمکنار کروانے والے نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیاٹسمین لوک رونچی کو اس مرتبہ ڈائمنڈ زمرہ سے پلاٹینیم زمرہ میں شامل کرلیا گیاہے۔ رونچی نے 11 میاچس میں 435 رنز اسکور کیے تھے۔ رونچی نے کہاکہ میں نے گزشتہ برس پی ایس ایل میں بہترین رنز اسکور کیے تھے اور آئندہ برس ایونٹ کا حصہ بننے کیلئے مزید انتظار نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس کراچی والوں کی مہمان نوازی سے ہم بہت لطف اندوز ہوئے اور وہاں فائنل جیتنے کی بھی یادیں وابستہ ہیں۔ رونچی کے ساتھ ساتھ سابق کیوی کپتان برینڈن میکلم اور ہم وطن مشل میکلیناگھن بھی پی ایس ایل کا حصہ ہوں گے۔ افغانستان کے راشد خان بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں، گزشتہ برس انہیں قومی ٹیم کے میاچس کی وجہ سے واپس بلالیا گیا تھا۔ گزشتہ برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا کو پلاٹینیم زمرہ میں شامل کیاگیاہے۔

جواب چھوڑیں