کناڈا نے آنگ سان سوچی سے اعزازی شہریت واپس لی

 کینیڈا نے میانمار کی لیڈر آنگ سان سو چی کی کو پیش کی گئی کناڈاکی اعزازی شہریت کو واپس لے لیا ہے۔’فنانشل ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے یہ قدم سو کی کے ان کی فوج کی طرف سے روہنگیا ؤں پر ظالمانہ اور انسانیت سوز کارروائی سے انکار کئے جانے کے بعد اٹھایا ہے۔سوچی یہ اعزاز گنوانے والی پہلی شخصیت بن گئی ہے۔کناڈا کی سینیٹ نے سو کی کو دئیے گئے علامتی احترام کے لئے شہریت منسوخ کرنے کے لئے متفقہ طور پر ووٹ دیا۔ گزشتہ ہفتہ ہاؤس آف کامنس میں بھی اس سلسلے میں متفقہ طور پر ووٹ دے کر یہ فیصلہ منظور کیا تھا۔کناڈا کے دونوں ایوانوں نے ستمبر میں منظور قرارداد میں روہنگیاؤں کے خلاف تشدد کو ’قتل عام‘ قرار دیا تھا۔میانمار میں فوج کی بہیمانہ کارروائی گزشتہ سال شروع ہوئی تھی اور سات لاکھ روہنگیاؤں کو پڑوسی ملک بنگلہ دیش فرارہونے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ کینیڈا نے سو کی کو سال 2007 میں یہ اعزازی شہریت پیش کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *