کیرالہ میں طوفان اور تیز بارش ریڈ الرٹ جاری

 محکمہ موسمیات نے کیرالہ کے کئی اضلاع میں چار اکتوبر سے چھ اکتوبر تک بھاری بارش اور سات اکتوبر کو بہت زیادہ بھاری بارش اور طوفان آنے کا امکان ظاہر کیا ھے ۔ اسے دیکھتے ہوئے متعلقہ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔کیرالہ کے وزیر اعلی کے دفتر (سی ایم او) نے بدھ کودیر رات ٹوئٹ کر کے بھاری بارش اور ریڈ الرٹ کے بارے میں اطلاع دی۔ سی ایم او نے ٹویٹ کیا”محکمہ موسمیات نے کیرالہ میں چار، پانچ، اور چھ اکتوبر کو کئی مقامات پر 12 سے 20 سینٹی میٹر بارش اور سات اکتوبر کو 21 سینٹی میٹر تک تیز بارش کی امید ظاہر کی ہے ”۔سی ایم او نے بتایا کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کے علاقے بننے کے بعد محکمہ موسمیات نے یہ الرٹ جاری کیا ہے ۔ کم دباؤ سے طوفان تیار ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پانچ اکتوبر سے ساحلی علاقوں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں اور چار اکتوبر کے بعد کوئی بھی سمندر میں نہیں جائے ۔کم دباؤ اور طوفان سے ریاست کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے تین اضلاع- اڈوکی، پلکڑ اور تریشور میں سات اکتوبر کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے . پانچ اکتوبر کو کیرالہ کے زیادہ تر علاقوں میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے ۔

جواب چھوڑیں