ہندوستانی نژاد امریکی خاتون نیوکلیر توانائی شعبہ کی سربراہ نامزد

 صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے محکمہ توانائی کے شعبہ نیوکلیر توانائی ڈیویژن سربراہ کی حیثیت سے ہندوستانی نژاد امریکی نیوکلیر ماہر ریٹا بارن ول کو نامز دکیاہے ۔ سنیٹ کی منظوری کی صورت میں بارن وال توانائی کی اسسٹنٹ سکریٹری ہوں گی اور ساتھ ہی ساتھ نیوکلیر ٹکنالوجی ریسرچ اور محکمہ کے نیوکلیر ٹکنالوجی انفراسٹرکچر کے انصرام اوراس کی ترقی کی ذمہ دار ہوں گی ۔ وائٹ ہاوس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ بارن وال اس وقت گیٹ وے فار اکسلیٹر انوویشن ان نیوکلیر ( جی اے آئی این ) مساعی کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے کام کررہی ہیں ۔ ماضی میں وہ واشنگٹن میں ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ و ایپلیکیشن کی ڈائرکٹر تھیں اور ساتھ ہی ساتھ ڈیجیٹل بیٹیز میں میٹریل ٹکنالوجی کے منیجر کے عہدہ پر بھی فائز رہیں جہاں انہوں نے امریکی بحری ریکٹرس کے لیے نیوکلیر ایندھن اشیاء پر ریسرچ اور اس کے فروغ کی قیادت کی ۔ انہوں نے میٹریل سائنس او رانجینئرنگ میں بی اے کیا اور بعدازاں یونیورسٹی آف میشی گن سے ایم آئی ٹی اور پی ایچ ڈی بھی کیا ۔ علاوہ ازیں وہ ایم آئی ٹی کے میٹریل ریسرچ لیباریٹری اور یوسی برکلے نیوکلیر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مشیر کی حیثیت سے بھی کام کررہے ہیں ۔ گذشتہ ٹرمپ نے نیوکلیر توانائی اختراعی صلاحیتی قانون جس سے امریکہ میں عصری ریکٹرس کے فروغ میں تیزی پیدا ہوگی ۔

جواب چھوڑیں