ہوڑہ جانے والی ٹرین میں دھواں‘خوفزدہ مسافرین نیچے کود پڑے

 ایسٹرن ریلوے کی مین لائن پر بیلور اور بالی اسٹیشنوں کے درمیان شری رام پور ڈی ایم یو پر ہوڑہ جانے والی ٹرین کے ایک کمپارٹمنٹ سے دھواں نکلنے پر کئی خوفزدہ مسافرین نے چین کھینچ کر اس تیز رفتار ٹرین کو روک دیا اور نیچے کودپڑے۔ یہ واقعہ تقریباً 10 بجے دن پیش آیا ۔ اس مصروف تین وقت مسافرین سے کھچاکھچ بھری یہ ٹرین بالی اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی ۔نئے مسافرین کے بیٹھنے سے پہلے ہی خوفزدہ مسافرین نے چیخ و پکار شروع کردی۔ڈی ایم یو کے رکتے ہی سینکڑوں افراد ٹرین سے کودپڑے۔ عینی شاہدین نے یہ بات بتائی۔ کئی خواتین کو بھی پٹریوں پر چھلانگ لگاتے دیکھا گیا۔ بہرحال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔

جواب چھوڑیں