خواتین کو بریسٹ کینسر سے بچانے سرینا ولیمز کا منفرد اقدام

امریکہ کی سابق ع المی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمس کھیل کے میدان میں تو سرگرم ہے ہی، اس کے ساتھ ساتھ وہ خواتین کے حقوق کے حوالہ سے بھی کافی حوصلہ مندانہ موقف کا اظہار کرتی ہیں۔ اب انہوں نے دنیا بھر میں خواتین میں تیزی سے پھیلنے والے بریسٹ کینسرسے متعلق آگاہی مہم کیلئے کچھ منفرد کیاہے۔ اس تعلق سے سیرینا ولیمس نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہاتھوں سے سینے کو ڈھانپ رکھاہے جبکہ کیپشن میں انہوں نے لکھا ’ اس ویڈیو کیلئے مجھے اپنے کمفرٹ زون سے باہر آنا پڑا۔ درحقیقت اس ویڈیو کیلئے سرینا ولیمس نے نیم برہنہ ہونا قبول کیا تاکہ خواتین میں اس موذی مرض کے حوالہ سے شعور اجاگر کیاجاسکے۔ ٹینس اسٹار کا اس حوالہ سے کہنا تھاکہ یہ مشکل ضرور تھا لیکن وہ ایسا کرنا چاہتی تھی کیونکہ بریسٹ کینسر کی ابتدائی تشخیص کئی زندگیاں بچاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ویڈیو آئی ٹچ مائی سیلف پراجکٹ‘ کا حصہ ہے جو ڈیوائنلس گلوکارہ کریسی ایمفلیٹ کے نام سے وقف ہے۔

جواب چھوڑیں