سری نگر میں این سی کے دو ورکرس کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

 نامعلوم بندوق برداروں نے نیشنل کانفرنس (این سی) کے دو کارکنوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ ان کی فائرنگ میں ایک کارکن زخمی بھی ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آچ یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا بندوق برداروں نے قدیم شہر کے کرتالی محلہ کنی کدال میں این سی کے تین ورکرس پر قریب سے فائرنگ کی ، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں ایس ایم ایچ ایس ہاسپٹل لے جایا گیا ، جہاں دو کارکنوں جن کی شناخت مشتاق ، احمد وانی اور نظیر احمد وانی کے طور پر کی گئی ، انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں نے شہری مجالس مقامی (یو بی ایل) انتخابات کے لیے پرچہ جاتِ نامزدگی داخل کیے تھے ، جب کہ این سی نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا ۔ بندوق بردار بعد میں فرار ہوگئے۔

جواب چھوڑیں