کٹھوعہ کیس کی تازہ تحقیقات کی درخواست مسترد

 سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن سنسنی خیز کٹھوعہ اجتماعی عصمت ریزی و قتل کیس کے ایک ملزم کی درخواست خارج کردی کہ معاملہ کی ازسرنو تحقیقات کرائی جائیں۔ ملزم کا کہنا ہے کہ جاریہ تحقیقات خاص مقصد کے تحت ہورہی ہیں۔ جسٹس یو یو للت اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ پر مشتمل بنچ نے دیگر 2ملزمین کی علیحدہ درخواست بھی مسترد کردی جس میں تحقیقات کسی آزادانہ ایجنسی کو منتقل کرنے کی گذارش کی گئی تھی۔ بنچ نے کہا کہ ملزمین‘ تحت کی عدالت میں یہ مسئلہ اٹھاسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں