آن لائن اے ٹی ایم کارڈز فراڈ معاملہ بے نقاب ، 2گرفتار

سٹی پولیس نے آج آن لائن اے ٹی ایم کارڈز فراڈ ( دھوکہ دہی ) معاملہ کو بے نقاب کرتے ہوئے بین ریاستی 2 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 2لیاپ ٹاپس، ایک سوائپ مشین، ( ایم ایس آر ڈاٹا ریڈر اور رائٹر) چند اے ٹی ایم کارڈز اور 2سل فونس کو ضبط کرلیا ۔ اہم اطلاع ملنے کے بعد ایسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے چندرائن گٹہ کے34 سالہ محمد افروز الدین اور سن سٹی سے32سالہ پنکج سچدیو کو جمعہ کے روز گرفتار کرلیا ۔ ان میں ایک پنجاب کا رہنے والا ہے ۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ بات بتائی ۔ تفتیش کے دوران ان دو ملزموں نے اعتراف کیا کہ وہ ایک شخص کے رابطہ میں آگئے جو ان دونوں کا مشترکہ دوست ہے ۔ اُس سے اُن دونوں نے دوستی بڑھالی۔ دو ملزموں نے جلد، مالدار بننے کیلئے غیر قانونی طریقہ کار کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔ ان دونوں، نے ایک ایپ ڈاون لوڈ کرلیا جو اے ٹی ایم کارڈز ہولڈرس کا ڈاٹا اور پن نمبر فراہم کرتا ہے ۔ ملزموں نے فروخت کنندہ سے اے ٹی ایم کارڈز ہولڈرس کا ڈاٹا اور پن نمبر س کو خرید لیا جس کے لئے انہوں نے اس کیلئے بٹ کوائن میں ادائیگی کی ۔ بعدازاں وہ ، ان اے ٹی ایم کارڈز میں موجود ڈاٹا کو مٹا دئیے تھے ۔ اور ایم ایس آر آلہ کی مدد سے ان کارڈز میں نیا ڈاٹا داخل کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشینوں سے رقم ڈرا کرتے تھے ۔ ان ملزموں اور ضبط شدہ املاک کو کنچن باغ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں