الیکشن 2019 کے لئے فیس بک کی ٹاسک فورس

ہندوستان آئندہ سال الیکشن کی تیاری میں ہے ایسے میں اپنے پلیٹ فارم پر انتخابات سے متعلق مداخلت سے نمٹنے کی بہت بڑی ذمہ داری کا سامنا کررہی فیس بک نے ہفتہ کے دن کہا کہ وہ ہندوستان میں سینکڑوں افراد پر مشتمل ٹاسک فورس قائم کررہی ہے تاکہ برے لوگوں کو اس کے پلیٹ فارم کا بے جا استعمال کرنے سے باز رکھا جائے۔ فیس بک کے نائب صدر برائے گلوبل پالیسی سیلوشن رچرڈ ایلن نے نئی دہلی میں میڈیا سے کہا کہ 2019 کا الیکشن قریب ہے۔ ہم ماہرین کا ایک گروپ بنارہے ہیں جو سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ فیس بک ہندوستان میں آئندہ سال مارچ تک ایک ٹرانسپیرنسی فیچر برائے سیاسی اشتہارات بھی لانے والی ہے۔ یہ فیچر امریکہ اور برازیل میں فی الحال دستیاب ہے۔ اس سے لوگوں کو پتہ چل سکے گا کہ فلاں سیاسی اشتہار کے لئے کس نے ادائیگی کی ہے۔ ٹرانسپیرنسی فیچر سے فیس بک یوزرس آسانی سے سیاسی پروپگنڈہ کی نشاندہی کرپائیں گے۔ اپریل میں فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ فیس بک یہ یقینی بنائے گی کہ اس کے پلیٹ فارم کا بے جا استعمال ہندوستان میں الیکشن پر اثرانداز ہونے کے لئے نہ ہو۔

جواب چھوڑیں