بینکوں اور ٹیلی کام کمپنیوں کو آدھار لنکنگکی اجازت ممکن: جیٹلی

وزیر فینانس ارون جیٹلی نے ہفتہ کے دن کہا کہ پارلیمنٹ کا منظورہ قانون بائیومیٹرک آدھار کو موبائل فون اور بینک کھاتوں سے مربوط کرنے کا عمل بحال کرسکتا ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا حکومت اس کے لئے نیا قانون لائے گی۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ ماہ آدھار کا دستوری جواز برقرار رکھا تھا لیکن خانگی ٹیلی کام کمپنیوں کو آدھار کے استعمال سے روک دیا تھا۔ جیٹلی نے ایچ ٹی لیڈرشپ سمٹ میں کہا کہ آدھار‘ شہریت کارڈ نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے آدھار کو بڑی حد تک برقرار رکھا ہے۔ وزیر فینانس نے کہا کہ قانون‘ موبائل فون اور بینک کھاتوں سے آدھار کی لنکنگ کو بحال کرسکتا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس کے لئے پارلیمنٹ میں قانون لایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں