تروپتی میں موظف جج اور بیوی کی خودکشی

 آندھرا پردیش کے ایک ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ جج اور ان کی اہلیہ نے مبینہ طور پر چلتی ٹرینوں کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ تروپتی کے رہنے والے موظف جج65 سالہ پی سدھا کر کی نعش، تروپتی ۔ رینو گنٹہ کے درمیان ریلوے ٹراک پر پائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ خرابی صحت کے بنا پر سدھاکر نے یہ انتہائی اقدام کیا ہے۔ شوہر کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد بیوی 56 سالہ ورا لکشمی نے بھی اسی مقام پر ایک دوسری چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔

جواب چھوڑیں