تعلقات کے آغاز سے اب تک امریکہ کوہرچیزکی قیمت ادا کی گئی

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ہمیں بھیک نہیں دیتا بلکہ ہم جو بھی فوجی ساز و سامان خریدتے ہیں اس کی پوری پوری قیمت ادا کرتے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ جب سے امریکہ سے تعلقات کا آغاز ہوا ہے تب سے سعودی عرب ہر چیز کی قیمت ادا کرتا آیا ہے۔ امریکہ ہمیں بھیک نہیں دیتا بلکہ ہم امریکہ سے فوجی سازوسامان خریدتے ہیں اور اس کی قیمت ادا کرتے ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اس بیان سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب نہیں ہوں گے تاہم غلط فہمیوں کو دورکر کے مضبوط تعلقات قائم کئے جاسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں