جاپان کی اوساکا چائنا اوپن کے سیمی فائنل میں

 امریکی اوپن چمپئن جاپان کی ناومی اوساکا نے ایک سیٹ سے پچھڑنے کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے چین کی گھریلو کھلاڑی جانگ شوائی کو 3-6، 6-4، 7-5 سے شکست دیکر چائنا اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔اوساکا اسی کے ساتھ چائنا اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی جاپان کی پہلی خاتون کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔ حال ہی میں یو ایس اوپن میں سرینا ولیمز کو ہرا کر چمپئن بنی اوساکا نے کوارٹر فائنل میچ میں جانگ کے خلاف 66بے جا بھولیں کیں لیکن میراتھن جدوجہد اور پہلا سیٹ گنوانے کے بعد انہوں نے دو گھنٹے 33 منٹ میں جیت اپنے نام کر لی۔20 سالہ کھلاڑی کی اس سیزن میں یہ چھٹی کوارٹر فائنل جیت ہے ۔ وہ اب اگلے میچ میں اناستاسیا سیواسووا سے کھیلیں گي جنہوں ایک اور میچ میں ڈومینیکا چبلکووا کو 6-3، 7-6 سے شکست دی۔اس کے علاوہ ارنا سبالیکو فرانس کی کیرولین گارسیا کو تین سیٹ میں 5-7، 7-6، 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

جواب چھوڑیں