جزیرۃ العرب میں ایک اورحزب اللہ کو سر نہیں اٹھانے دیں گے

 سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ہے کہ عرب ممالک میں ایک اور حزب اللہ کو سر نہیں اٹھانے دیں گے۔انہوں نے جواب میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ یمن جنگ بہت جلد اختتام پذیر ہوگی۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہماری سرحد پر جنگ چھڑی رہے مگر ہم جزیر? العریب میں ایک نیا حزب اللہ نہیں دیکھنا چاہتے۔ یمن کی جنگ سعودی عرب کے لیے سرخ لکیر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پوری دنیا حزب اللہ کے وجود کے خلاف ہے۔ ہم آبنائے ہرمز پر حزب اللہ اور ایران کا کنٹرول گوارا نہیں کریں گے۔ یہ گذرگاہ 15 فی صد عالمی تجارتی جہازوں کی گذرگاہ ہے۔

جواب چھوڑیں