جنسی ہراسانی کا معاملہ خواتین تک محدود نہیں:رنویرسنگھ

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے جنسی ہراسانی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی متاثر ہیں۔ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر جنسی ہراساں کرنے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جنسی ہراسانی چاہے کام کرنے کی جگہ پر ہو یا سڑک پر غلط ہے۔ رنویر سنگھ نے کہاکہ جب کسی کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آتا ہے تو اس بارے میں بات کرنا بہت جرات مندانہ قدم ہے لہٰذا ہمیں ہراسانی کا شکار ہونے والے شخص کی بات سننی چاہئے۔ دپیکا نے رنویر سنگھ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ میرے لیے’’می ٹو مہم‘‘ صرف ایک صنف (خواتین) تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ مہم غلط پر صحیح کی جیت ہے، لہٰذا کوئی بھی شخص جو بدسلوکی کا سامنا کرتا ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت ہمیں اس کی حمایت میں ضرور کھڑا ہونا چاہئے۔

جواب چھوڑیں