سعودی عرب میں لبنیٰ اولیان بینک کی پہلی خاتون سربراہ

 سعودی عرب میں تبدیلی کی ایک نئی پہل کرتے ہوئے ایک خاتون تاجر لبنی الااولیان کو سعودی عرب میں ایک بینک کی سربراہ بنائی گئی ہیں۔سعودی عرب کی کاروباری خاتون لبنیٰ ال اولیان سعودی برٹش بینک اور الاول بینک کے انضمام سے بننے والے نئے بینک کی سربراہی کریں گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں برس جون میں خواتین کو پہلی بار گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔فی الحال ایک خاندانی تنظیم کی سربراہ اولیان کو سعودی عرب کی فنانس انڈسٹری میں خواتین کی آمد کا آغاز سمجھا جارہا ہے۔امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والی اولیان رواں برس فوربز میگزین کی مشرق وسطیٰ کی سب سے متاثر کن شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہی ہیں۔سعودی عرب برٹش بینک کی اولیان بینک سے انضمام کے بعد بننے والا یہ نیا بینک ملک میں تیسرے بڑے بینک کی جگہ لے لے گا۔ اس بینک کا مجموعی کیپیٹل 17.2 ارب ڈالر ہے۔

جواب چھوڑیں