کانگریس ‘ووٹ بینک سیاست کیلئے عوام کو تقسیم کرتی ہے: وزیراعظم

کانگریس پر تلخ حملہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے اس اپوزیشن پارٹی پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے اور اقتدار کے لیے عوام کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا۔ وزیراعظم نے یہ الزام یہاں منعقدہ ریالی میں کیا گیا جو راجستھان اور چار دیگر ریاستوں میں انتخابی تواریخ کے اعلان سے عین قبل منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں نہ لائیں۔ مودی نے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست صرف موجودہ انتخابات تک محدود نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست کرنے والی سیاسی جماعتیں جب اقتدار میں آتی ہے تو افسرشاہی کو تقسیم کردیتی ہیں جس سے حکمرانی بری طرح متا ثر ہوتی ہے۔ وہ ووٹ بینک کی سیاست کے مطابق بجٹ مختص کرتے ہیں اور اسی لیے مجموعی ترقی نہیں ہوتی۔‘‘ انہوں نے یہ بات ایک جلسہ عام میں کہی جو راجستھان کی چیف منسٹر وسندھرا راجے کی ریاست گیر سیاسی یاترا کے اختتام پر منعقد کیا گیا تھا۔ مودی نے کہا کہ کانگریس نے گزشتہ60برسوں کے دوران یہی روایت قائم رکھی ہے۔ بڑی مشکل سے ملک نے 60برسوں بعد صحیح سمت اختیار کی ہے ۔ انہیں ایک اور موقع نہ دیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین کا ہائی کمانڈ ایک خاندان ہے ۔ انہوں نے پارٹی پر نچلی سطح کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ کانگریس قائدین دو سال قبل خطہ قبضہ کے پار فوج کے سرجیکل حملوں پر سوال اٹھا کر فوجیوں کی توہین کررہے تھے۔

جواب چھوڑیں