ہراسانی کا سامنا کبھی نہیں کرنا پڑا: کاجول

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہاہے کہ ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے۔ کاجول نے کہا ہے کہ ہراساں کرنے کا معاملہ صرف بالی ووڈ فلم انڈسٹری تک محدود نہیں، یہ ہرجگہ ہے۔ کاجول نے کہاکہ بالی ووڈ میں میرا کیریر کافی طویل ہے لیکن مجھے کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم اگر کبھی ایسا ہوتا تو میں اس کے خلاف ضرور آواز اٹھاتی۔ کاجول نے یہ بیان اداکارہ تنوشری دتہ کے میڈیا کی شہ سرخیاں بننے والی ہراسگی کی خبروں پر دیاہے۔ واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا الزام عائد کیاتھا۔

جواب چھوڑیں