خالدہ ضیا کی طبیعت ناساز۔ ہاسپٹل میں شریک

بنگلہ دیش میں اپوزیشن کی لیڈر اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انھیں یہاں کے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔اخبار انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق محترمہ خالدہ (73)کو ہفتہ کو جیل سے ڈھاکہ کے شیخ مجیب میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کردیاگیا۔وہ بدعنوانی کے ایک معاملہ میں جیل کی سزاکاٹ رہے ہیں۔ہاسپٹل کے ڈائرکٹربرگیڈیئر جنرل عبداللہ الہارون نے بتایاکہ انھیں ہاسپٹل میں داخل کرایاگیاہے۔دراصل انکی طبیعت کے تعلق سے انکے وکیلوں نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی کہ حکومت انھیں خصوصی طبی سہولیات نہیں دے رہی ہے اور اس معا ملہ میں ہائی کورٹ نے حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے محترمہ خالدہ کو بہتر علاج کی ہدایت دی تھی جسکے ایک دن بعد سابق وزیراعظم کو جیل سے نکال کر اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ان کے وکیل زین العابدین نے بتایاکہ اب وہ اپنی پسند کے ڈاکٹروں کا انتخاب کرسکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں