سیاست میں گھمنڈ اور اکھڑ پن خطرناک: یشونت سنہا

 سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے مغرور اور اکھڑ پن رویہ کو چھوڑ کر آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کے لئے ایک’متحدہ محاذ‘ بنائے اور ہم خیال نظریات والی پارٹیوں سے بات چیت شروع کرے۔ سنہا نے ٹوئٹ کرکے کہا’’سیاست میں گھمنڈ اور اکھڑ پن خطرناک ہوتا ہے اور پارٹی کو اس سے بچنا چاہئے، ہر پارٹی سے بات چیت شروع کر دینی چاہئے اور آئندہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کے خلاف ایک متحدہ محاذ بنائے‘‘۔ان کا یہ بیان بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی کے اس بیان کے بعد آیا ہے جن میں انہوں نے مدھیہ پردیش اور راجستھان اسمبلی انتخابات تنہا ہی لڑنے کی بات کہی تھی۔ سماجوادی پارٹی نے بھی مدھیہ پردیش میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یہ تازہ واقعہ کانگریس کے لئے ایک بہت بڑا دھکا مانا جا رہا ہے کیونکہ وہ 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے ایک مشترکہ محاذ بنانے کی کوشش میں تھی لیکن ان دونوں پارٹیوں نے اسمبلی انتخابات انفرادی طور پر لڑنے کی بات کہہ کر شاید اس محاذ کے تئیں اپنی ناراضگی ظاہر کر دی ہے۔قابل غور ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو پانچ ریاستوں ۔راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں