پاکستان کی پہلے ٹسٹ میں شاندار شروعات‘محمدحفیظ کی سنچری

ایشیا کپ میں بُری طرح ہزیمت سے دوچار پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف دوٹسٹوں کی سیریز کے پہلے میاچ میں پر اعتماد آغاز کیا ہے۔دبئی میں شروع ہوئے پہلے ٹسٹ کا پہلا دن سلیکٹرس کی ناانصافی کا شکار محمد حفیظ کے نام رہا جنہوں نے آج اپنی شاندار بیاٹنگ اور خوبصورت اسٹروکس کے بعد عمدہ سنچری بناکر ناقدین منہ بند کردیا۔پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے تین وکٹ پر 255رن بنائے۔اسٹمپس پر حارث سہیل 15 اور نائٹ واچ مین محمد عباس ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ نے آج چھ گیندبازوں کا استعمال کیا لیکن کوئی بھی پاکستانی بیاٹنگ لائن اپ پر اثر انداز نہ ہوسکا۔فاسٹ بولرس پیٹر سیڈل اور جان ہالینڈ کے علاوہ اسپنر نیتھن لائن نے ایک ‘ایک وکٹ حاصل کی ۔مچل اسٹارک جیسا شہرہ آفاق بولر مچل اسٹارک بھی دن بھر وکٹ کیلئے ترستا رہا۔قبل ازیں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔سلامی بلے باز محمد حفیظ اور انعام الحق نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 205رنوں کی شراکت کرتے ہوئے پاکستان کو ٹھوس شروعات فراہم کی ۔ایشیا کپ میں بری طرح ہزیمت سے دوچار پاکستانی بلے بازوں نے غیر معمولی مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے فاسٹ بولرس کو ناکوں چنے چبوادیا۔سلامی بلے بازانعام الحق نے شاندار بیاٹنگ کی اور وہ 76 رن بنائے۔نیتھن لائن کی گیند پر پین کے ہاتھوں کیاچ ہونے سے قبل انعام نے 188گیندوں کاسامنا کرتے ہوئے 7چوکے اور2 چھکے لگائے۔پاکستان کو دوسرا زبردست جھٹکا اس وقت لگا جب ٹیم کے مجموعی اسکور222 رن پر محمد حفیظ پیٹر سیڈل کی گیند پر 126رن بناکر آوٹ ہوئے ۔حفیظ نے حالیہ عرصہ میں ٹیم سے اپنے اخراج کو غلط ثابت کرتے ہوئے پاکستانی سیلکٹرس کی قلعی کھول دی۔حفیظ 208 گیندوں پر15 دلکش چوکوں کی مدد سے پیٹر سیڈل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔تیسرے نمبر پر کھیلنے آئے اظہر علی صرف 18 رن ہی بناسکے ۔اظہر اپنی سست رفتار اننگز کے دوران 80گیندوں کا سامنا کیا اور دو چوکے لگائے۔ اظہر علی سابق کپتان مصباح الحق کے زیادہ ٹسٹ رنوں کا ریکارڈ توڑنے سے صرف 3رن سے محروم ہوگئے انہیں یہ اعزاز حاصل کرنے کے لئے 21 رنز درکار تھے تاہم وہ صرف 18رنز بناکر آؤٹ ہو گئے ۔ان کے علاوہ اسد شفیق کو عمران خان کے زیادہ ٹسٹ رن کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 40 رنز درکار ہیں۔اسی طرح آسٹریلیا کے ا سپنر ناتھن لیون کو ٹسٹ میں سابق ہم وطن بولر بریٹ لی کے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 5وکٹیں درکار ہیں۔

جواب چھوڑیں