کپِل کے شو کا نیا سیزن جلد ٹیلی ویژن پر

 ٹیلی ویڑن کے معروف کامیڈین کپِل شرما جلد ہی مقبول پروگرام’دی کپِل شرما شو’ کے نئے سیزن کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ میں کپِل نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے نئے شو کے ساتھ ٹیلی ویژن پر پھر نظر آئیں گے۔کپِل نے لکھا، “جلد واپس آ رہا ہوں۔ ‘دی کپِل شرما شو’ لے کر آپ کے لئے صرف۔ “سونی ٹی وی نے اپنے ایک بیان میں کہا، “ہاں، کپِل شرما اپنے معروف کامیڈی شو ‘دی کپِل شرما شو’ کے ذریعے سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر واپسی کر رہے ہیں۔”ذرائع کے مطابق کپِل کا شو دیوالی سے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ ‘دی کپِل شرما شو’ ایک سال سے زیادہ وقت کے بعد ٹیلی ویڑن پر واپسی کرے گا۔ اس سے پہلے 2017 میں کپِل کے اپنے کواسٹار سنیل گروور اور علی اصغر کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے شو بند ہوگیا تھا۔

جواب چھوڑیں