ہیملٹن نے جاپانی گراں پری جیت لی

مرسیڈیز ڈرایور برطانیہ کے لیویس ہیملٹن پانچویں مرتبہ ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ٹوکیو میں منعقدہ فارمولہ ون کی جاپانی گراں پری میں لیویس ہیملٹن نے کانٹے کے مقابلہ کے بعداپنے ٹیم ساتھی ولاٹریری بوٹلارس کو چند سکنڈ کے فرق سے پیچھا کرتے ہوئے بازی مارلی۔سال کی مجموعی خطابی کامیابی میں اب ہیملٹن حریف جرمنی کے فراری ڈرائور سیبسٹیئن ویٹل کو چھٹے مقام پر اکتفا کرنا پڑا ۔جس کی وجہ سے انہیں 2018 کا ٹائٹل جیتنا بظاہر مشکل نظر آرہا ہے۔ریڈ بل ڈرایور میکس ورسٹائین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ویٹل اب اپنے حریف ہیملٹن سے67 پوائنٹس پیچھے ہیں۔جبکہ سال کے ابھی چار ریس ہونا باقی ہے۔ہیملٹن باقی چار ریس میں سے اگر کسی ایک میں بھی کامیابی حاصل کرلیتے ہیں تو وہ سال کے چمپئن ہوجایئں گے ۔ہیملٹن نے پانچویں مرتبہ جاپانی گراں پری اور اپنے کئریر کی71 ویں جیت حاصل کرتے ہوئے سال2018 کے فارمولہ ون چمپئن ہونے کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں