اسلام ‘ملک اوروالد پر نازیبا ریمارکس مشتعل ہونے کی وجہ۔حریف میک گریگر کی درگت بنانے پر مسلم فائٹر خبیب نرماگونیودف کی وضاحت

روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف سی کے مسلمان اسٹار فائٹر خبیب نرماگونیودف نے گزشتہ روز ہوئی فائٹ کے بعد مارپیٹ کی وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حریف کانر میک گریگر کی ٹیم نے ان کے مذہب اسلام، ملک اور والد پرنازیبا ریمارکس پر غصہ پر قابو نہیں رکھ سکے اور حریف ٹیم پر حملہ کردیا۔لاس ویگاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی فائٹر کا کہنا تھا کہ لوگ میرے بارے میں بات کر رہے ہیں کہ میں نے رِنگ کے جنگلے سے چھلانگ لگائی اور حریف ٹیم کے ساتھ مار پیٹ کی۔خبیب نماگونیودف کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے اسلام‘میرے ملک اور والد سے متعلق انتہائی دل شکن فقرے کسے تھے جس پر میں آگ بگولہ ہوکر حریف فائٹر پر حملہ کردیا۔روسی فائٹر نے اپنے برتاؤ پر اپنے حامیوں اور امریکی ریاست نیواڈا کے اتھلیٹک کمیشن سے معذرت بھی کی۔ایک روز قبل لاس ویگاس میں ہونے والی مکس مارشل آرٹس کے سب سے بڑے مقابلے میں خبیب نرماگونیودف نے آئرلینڈ کے کانر میگریگر کو شکست دے کر یو ایف سی لائٹ ویٹ چمپئن شپ جیت لی تھی۔مذکورہ فتح کے ساتھ خبیب نرماگومیدوف نے ریکارڈ 27ویں فائٹ اپنے نام کی ہے۔فائٹ کے اختتام کے بعد کانر میگریگر کی ٹیم کی جانب سے کوئی جملہ کسا گیا تو خبیب نے رنگ سے چھلانگ لگاکر حریف ٹیم کے عہدیداروں پر مکوں کی بارش کردی۔یو ایف سی انتظامیہ اور اسٹیڈیم میں موجود سیکیورٹی دونوں ایم ایم اے فائٹرز کی ٹیموں کے درمیان لڑائی کو رکوانے کی کوشش کی۔اس دوران خبیب کی ٹیم کے ارکان نے بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نڈھال پڑے کانر میگریگر پر مکوں کی بارش کردی۔فائٹ کے اختتام پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد یو ایف کے سربراہ چیف ڈانا وائٹ نے حالات کو مزید ابتر ہونے سے بچانے کے لیے روسی فائٹر کو اس وقت بیلٹ دینے سے انکار کر دیا تھا، تاہم بعد میں انہیں بیلٹ دے دیا گیا۔

جواب چھوڑیں