اقوام متحدہ زلزلہ سے متاثر ہیتی کی مدد کے لئے تیار: گٹریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے ہیٹی میں 5.9 شدت والے آئے زلزلے کی وجہ سے لوگوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔مسٹر گوٹریس کے ترجمان نے بیان جاری کر کیکہا’’سکریٹری جنرل چھ اکتوبر کو شمال مغربی ہیٹی میں زلزلہ کی وجہ سے لوگوں کی المناک موت اور زخمیوں کے بارے میں جاننے کے بعد کافی غمزدہ ہیں‘‘۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے متاثرین کے خاندانوں اور ہیٹی حکومت سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام راحت رسانی کی کوششوں میں ہیٹی حکومت کو مدد کرنے کے لئے تیار ہے‘‘۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہیٹی کے شمالی شہر پورٹ ڈی پیک میں ہفتہ کی شب آئے زبردست زلزلہ کی وجہ سے کم از کم 11 افراد کی موت ہو گئی اور 100 سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔

جواب چھوڑیں