بحرین میں یکم جنوری سے ویاٹ لاگو

بحرین‘ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا تیسرا ملک بن گیا ہے جہاں اشیا اور خدمات پر ویالو ایڈیڈ ٹیکس (ویاٹ)لگے گا۔ گلف نیوز نے یہ اطلاع دی۔ اتوار کے دن مملکت کی دو ایوانی پارلیمنٹ نے غیرمعمولی اجلاس منعقد کیا اور 5 فیصد ویاٹ کو منظوری دی جو آئندہ سال یکم جنوری سے لاگو ہوگا۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا اور ایوان زیریں نے وزرا‘ ارکان شوریٰ کونسل اور میونسپل کونسل کے لئے نئے پنشن قواعد کو بھی منظوری دی۔

جواب چھوڑیں