حارث سہیل اور شفیق کی نصف سنچریاں۔پاکستان 417/5

حارث سہیل اور اسد شفیق کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میاچ کے دوسرے دن چائے کے وقفہ تک 5 وکٹس کھوکر 417 رن بنالئے تھے۔ جس وقت دوسرے دن چائے کا وقفہ لیاگیا حارث سہیل 88 اور بابر اعظم 3 رن بناکر کھیل رہے تھے۔ قبل ازیں پاکستان نے اپنے کل کے اسکور 255/3 سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ اسد شفیق اور حارث سہیل نے پانچویں وکٹ کیلئے 150 رنوں کی شراکت داری کی۔ اسد شفیق 165 گیندوں میں 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رن بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل 202 گیندوں میں 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 88 رن بناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔ واضح رہے کہ کل اوپنر محمد حفیظ اور امام الحق نے پہلی وکٹ کیلئے ریکارڈ 205 رنوں کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط شروعات فراہم کی تھی۔ امام الحق 76 اور محمد حفیظ 126 رن بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے 2 جبکہ ناتھن لیون‘ جان ہالینڈ اور لابوسچینج نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔

جواب چھوڑیں