دلیپ کمار پھر ہسپتال میں شریک

 بزرگ اداکار دلیپ کمار (95 سالہ) کو یہاں کے ایک ہسپتال میں شریک کرایا گیا ہے۔ انہیں پھر نمونیا ہوا ہے۔ اداکار کی طرف سے ٹویٹ کرنے والے فیصل فاروقی نے ٹویٹر پر بتایا کہ دلیپ کمار کو کل رات ہسپتال میں شریک کرایا گیا۔ انہیں پھر نمونیا ہوا ہے۔ اداکار کی خودنوشت سوانح مرتب کرنے والی ادئے تارا نیر نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ دلیپ کمار کو اتوار کی رات لگ بھگ 1 بجے لیلاوتی ہسپتال(باندرہ) میں شریک کرایا گیا۔ دلیپ صاحب کو سانس لینے میں دشواری ہے۔ آئی وی ڈرپ کے ذریعہ اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت ہے ۔ اب ان کی حالت مستحکم ہے۔ نمونیا کے علاج کے لئے ہی اداکار کو گذشتہ ماہ ہسپتال میں شریک کرایا گیا تھا۔ ہندوستان کے افسانوی اداکاروں میں ایک دلیپ کمار نے ’’کوہ نور‘‘ ’’مغل اعظم‘ ‘ ’’شکتی‘‘ ’’ نیا دور ‘‘ اور ’’رام اور شیام‘‘ جیسی کلاسیکی فلموں میں کام کیا۔

جواب چھوڑیں