رافیل معاملت‘ سپریم کورٹ میں چہارشنبہ کو سماعت

 سپریم کورٹ‘ ہند۔ فرانس رافیل معاملت کے خلاف تازہ درخواست مفاد عامہ(پی آئی ایل) کی سماعت چہارشنبہ کو کرے گی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی ‘ جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل بنچ نے پیر کے دن کہاکہ وہ وکیل ونیت ڈھانڈا کی درخواست کی سماعت کرے گی جس میں مرکز کو یہ ہدایت دینے کی گذارش کی گئی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو مہربند لفافہ میں معاملت کی تفصیلات اور یو پی اے۔ این ڈی اے دور کی تقابلی قیمت بتائے۔ درخواست میں ریلائنس کو ڈسو کے ٹھیکہ کی جانکاری بھی مانگی گئی۔ 10 اکتوبر کو وکیل ایم ایل شرما کی قبل ازیں داخل درخواست کی بھی سماعت ہوگی۔

جواب چھوڑیں