زرین خان نے پاکستانی کرکٹر فخر زمان سے تعلقات کی تردید کردی

 نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے پاکستانی کرکٹر فخر زمان کے ساتھ تعلقات کی تردید کردی۔ ایک ویب سائٹ نیوز ون انڈیا کے مطابق اداکارہ زرین خان پاکستانی کرکٹر فخر زمان کو دل دے بیٹھی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کو فخر زمان کا لک، ہیئر اسٹائل اور ان کے کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے اور یہی وجہ ہے کہ زرین خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی پر اپنا دل ہار بیٹھی ہیں۔ دوسری جانب زرین خان نے ٹوئٹر پر میڈیا کی اس خبر کو جھوٹی اور بکواس قرار دیتے ہوئے اپنے اور فخر زمان کے درمیان تعلقات کی تردید کردی۔تاہم فخر زمان نے اس تعلق سے کچھ نہیں کہا۔

جواب چھوڑیں