سری لنکا۔انگلینڈ کے درمیان آج پہلا ونڈے

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 5 میاچس کی ونڈے سیریز کا کل سے آغاز ہوگا۔ ونڈے ورلڈکپ آئندہ برس انگلینڈ کی میزبانی میں منعد ہونے والا ہے ایسے میں دونوں ٹیموں کی نگاہیں میگاایونٹ سے قبل اپنی اپنی خامیوں کو درست کرنے پر مرکوز رہیںگی۔ سری لنکن ٹیم اس وقت ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس کی قیادت دنیش چندیمل کررہے ہیں۔ سلکٹرس نے ناقص فام کی وجہ سے تجربہ کار آل رائونڈر انجیلو میتھیوز کو ڈراپ کردیاہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز ڈکویلا کی واپسی ہوئی ہے۔ دمبولا گرائونڈ کی وکٹ اسپنرس کیلئے سازگار مانی جاتی ہے ایسے میں سری لنکن ٹیم اپنے نوجوان اسپنرس پر زیادہ انحصار کرے گی ۔ دوسری جانب انگلش سلکٹرس نے بھی ونڈے سیریز کیلئے عادل راشد اور معین علی کو موقع دیاہے۔ ایان مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم کافی مضبوط ہے جس کے دیگر کھلاڑیوں میں جانی بیرسٹو‘ جوز بٹلر‘ سیم کرین‘ لیام ڈاوسن‘ جوئے روٹ‘ جیسن رائے‘ بن اسٹوکس اور ووڈ بھی شامل ہیں۔ آل رائونڈر لیام ڈاوسن کو تیسرے اسپنر کی حیثیت سے قطعی 11 کھلاڑیوں میں موقع دیاجا سکتا ہے۔ میاچ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں