شہر میں پٹرول 86روپئے ،ڈیزل کی قیمت فی لیٹر80.30روپئے

فیول پر سرکاری اداروں کی سبسیڈی اوراکسائز ڈیوٹی کے تعلق سے الجھن کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔5اکتوبر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.5روپئے کی کمی ہوئی تھی جب مرکزی حکومت نے 1.50روپئے کی اکسائز ڈیوٹی کم کی تھی اور سرکاری تیل کمپنی کو ایک روپیہ فی لیٹر سبسیڈی دینے کے لئے کہاگیا تھا لیکن اگلے ہی دن سے قیمتیں بڑھنے لگیں۔حکومت کے اقدامات کے باوجود پٹرو ل اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ۔حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت آ ج فی لیٹر 86.96روپئے ،ڈیزل کی قیمت80.30روپئے فی لیٹر رہی ۔اے پی کے شہر وجئے واڑہ میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 86.22روپئے اور ڈیزل کی قیمت79.21روپئے درج کی گئی۔

جواب چھوڑیں