غیرملکی طویل دوروں میں اہلیہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت کا مطالبہ

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا کیلئے بی سی سی آئی سے اپنا اہم قانون تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ کھلاڑیوں کو پورے غیرملکی دوروںکے دوران اپنی بیویوں کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔ بی سی سی آئی کے موجودہ قوانین کے تحت کسی بھی طویل غیرملکی دورہ کے موقع پر کھلاڑیوں کو صرف 2 ہفتے اپنی بیگمات کے ساتھ رہنے کی اجازت ہوتی ہے۔ حالیہ دورہ انگلینڈ میں کوہلی کو انوشکا کے ساتھ گھومنے پھرنے پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیاتھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی آف اڈمنسٹریٹرز کی جانب سے ٹیم منیجر سنیل سبرامنیم سے کہاگیا ہے کہ وہ کوہلی کی اس خواہش کے حوالہ سے باقاعدہ درخواست بورڈ کو دیں جس کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں