فلسطینی نوجوان کے حملہ میں 3 اسرائیلی شہری زخمی

 اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں فائرنگ کے حملہ میں دو خواتین سمیت تین اسرائیلی شہری زخمی ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے اتوار کو بتایا کہ واقعہ مغربی کنارے کے برقان صنعتی علاقے میں ہواجہاں ایک مسلح شخص نے ایک فیکٹری کے دفتر میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور کی شناخت ایک 23 سالہ فلسطینی نوجوان کی حیثیت سے کی گئی ہے جو مغربی کنارے کے تل کریم شہر کا رہنے والا ہے۔ژنہوانے پولیس اور فوج کے حوالے سے بتایا کہ حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش جاری ہے۔ پولیس حملہ کے اسباب کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔اسرائیلی ایمرجنسی میڈیکل سروس نے بتایا کہ اس واقعہ میں زخمی ایک عورت اور مرد کی حالت سنگین ہے جبکہ ایک اور خاتون معمولی طورپر زخمی ہے۔ایک فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ‘حالات کو دیکھا جا رہا ہے‘۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملہ آور مذکورہ فیکٹری سے حال ہی میں نکالے جانے سے پہلے وہاں کام کرتا تھا۔

جواب چھوڑیں