محمد فرح نے شکاگو میراتھن جیت لی۔یوروپین ریکارڈ توڑدیا

 برطانوی اتھیلیٹ محمد فرح نے شکاگو میراتھن جیت لی ۔فرح نے مقررہ فاصلے کو دوگھنٹے‘پانچ منٹ اور 11سکنڈس میں طئے کرکے بازی ما رلی۔چارمرتبہ کے اولمپک ٹریک چمپئن محمد فرح نے ابتدا میں سست روی سے دوڑ شروع کی لیکن آخری کے چار میل میں زبردست رفتار میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے حریف ایتھوپیا کے موسینیٹ جیرینیو کو پچھاڑ دیا اور یوروپ کے سابقہ ریکارڈ دو گھنٹے پانچ منٹ اور 48سکنڈ سے بہتر مظاہرہ کو بھی توڑدیا۔ا یتھوپیا کے گرینیو 13 سکنڈ سے پیچھے رہتے ہوئے دوسرا اور جاپان کے سگورو اوساکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔35سالہ فرح کے ٹریننگ پارٹنر اور دفاعی چمپئن گیلین روپ کو پانچویں مقام پر اکتفا کرنا پڑا۔خواتین میراتھن میں پچھلے سال کے رنر اپ کینیا کی بریگیڈ گوسگی نے پہلا مقام حاصل کیا ۔فرح نے اہم میراتھن جیتنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ کہ لحمات میرے لیے ناقابل فراموش ہیں۔

جواب چھوڑیں