کوشل‘ وجئے ہزار ٹرافی میں ڈبل سنچری بنانے والا پہلا کھلاڑی

اتراکھنڈ کے سلامی بلے باز کرن ویر کوشل وجے ہزارے ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے باز بن گئے ہیں۔ 27 سالہ کوشل نے پلے گروپ میچ میں ہفتہ کو سکم کے خلاف یہ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے صرف 135 گیندوں پر 202 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔ کوشل نے اپنی ریکارڈ اننگز میں 18 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔ انہوں نے 35 گیندوں پر 50 رن، 71 گیندوں پر سنچری، 101 گیندوں پر 150 رن اور 132 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ وہ اتراکھنڈ کی اننگز کے 47 ویں اوورس میں آوٹ ہوئے۔ اتراکھنڈ کے سلامی بلے باز کرن ویر کوشل وجے ہزارے ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے باز بن گئے ہیں۔ وجئے ہزارے ٹرافی میں کسی بھی بلے باز کے ذریعہ بنایا گیا یہ سب سے بڑا نجی اسکور ہے۔ اس سے پہلے اجنکیا رہانے نے 2007-08 میں پونے میں ممبئی کی جانب سے کھیلتے ہوئے مہاراشٹرا کے خلاف 187 رنوں کی اننگز کھیلی تھی۔ کوشل کی اس ریکارڈ اننگز کی بدولت اتراکھنڈ نے 50 اوورس میں 2 وکٹ پر 366 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا اور پھر سکم کو 50 اوورس میں 6 وکٹ پر 167 رن پر روک کر میچ 199 رنوں کے واضح فرق سے جیت لیا۔

جواب چھوڑیں