اوڈی آئی اسکواڈ:دھونی کااحاطہ‘کوہلی کے کام کا بوجھ اہم مسائل

مہندرسنگھ دھونی کے ناقص بیاٹنگ فام پر سلیکٹرس کودھماکہ خیزرشپ پنت کو شامل کرنے کے لئے مجبورہونا پڑسکتاہے جب وہ ویسٹ انڈیزکے خلاف جاریہ ہوم سیریزکے لئے محدوداوورس کی اوڈی آئی اسکواڈ کا انتخاب کریںگے۔ہنوز ابھی یہ واضح نہیں کہ آیااسکواڈکااعلان پہلے تین گیمس کے لئے کیاجائے گا یامکمل سیریز کے لئے ہوگا جوپانچ اوڈی آئیز اورتین T20 انٹرنیشنل پر مشتمل ہے اوراس کا آغاز31۔ اکتوبر سے ہورہاہے۔ کپتان ویراٹ کوہلی کی موجودگی بھی ایک اہم مسئلہ ہوسکتاہے حالانکہ ایسا امکان نہیں کہ انہیں بھی ساری سیریزکے لئے آرام دیاجائے گا۔تاہم سب سے بڑا ابتدائی پیچیدہ مسئلہ یہ ہے کہ سلیکٹرس اورٹیم مینجمنٹ کم از کم تین میاچس کے لئے اتفاق کریںگے جس میں بیاٹسمین دھونی کا احاطہ کیاجائے جن کی وکٹ کیپنگ اب بھی تیز نوعیت کی ہے لیکن بیاٹنگ کا فام ٹھیک نہیں ہے۔ ہم تمام جانتے ہیں کہ دھونی ورلڈ کپ تک کھیلیںگے لیکن پنت کوتیارکرنے کے لئے کوئی حرج نہیں جونمبر6یا7پردھماکہ خیز بیاٹسمین ثابت ہوسکتے ہیں۔ ان میں گیم کو ختم کرنے کی اہلیت ہے ، یہ بات سینئر بی سی سی آئی عہدیدار نے سلیکشن کے امورمیں آج ’پی ٹی آئی‘ کو بتائی۔ جب سے انہوںنے اپنے ڈبیوٹسٹ اوول میں سنچری بنائی ہے۔ بعدمیں انہوں نے راج کوٹ میں92 رن بنائے تھے ایسے میں20 سالہ کھلاڑی کو طلب کرتے ہوئے انہیں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیاجبکہ دنیش کارتک پہلے ہی اسکواڈمیں موجود ہیں ان کے مظاہرہ میں تسلسل اورمیاچس اہم و نازک مرحلہ میں ختم کرنے کی اہلیت کے باعث ہی ٹیم مینجمنٹ کوپریشانی لاحق ہے۔سلیکٹرس کے لئے چند اورمعاملوں پر الجھن ہے وہ کیدار جادھوکے ہیم اسٹرنگ سے بھی پریشان ہیں جس سے وہ محدود اوورس سے محروم ہوسکتے ہیں جس سے ایک اہم میڈل آرڈر بیاٹنگ سلاٹ کھل سکتاہے۔ امباٹی رائیڈوجن کا ایشیاکپ میں مظاہرہ عمدہ رہا۔ اپنی جگہ دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب رہ سکتے ہیں اگر کوہلی کھیلنا بھی چاہیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔بھونیشورکمار اورجسپریت بمراہ واپس ہونے کے لئے تیارہیں کیونکہ انہیں جاریہ ٹسٹ سیریز کے دوران حد سے زیادہ وقفہ کی ضرورت حاصل رہی۔ رویندرجڈیجہ کے بارے میں بھی یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ اپنے شیردل مظاہرہ کے بعد اکشرپٹیل کے متبادل کی حیثیت سے برقرار رہ سکتے ہیں۔ اخراج کا سامنا منیش پانڈے کو ہوسکتاہے جن کے رن بنانے کا مظاہرہ کمزور پڑگیاہے حالانکہ انہیں افغانستان کے خلاف ٹسٹ میں شامل کیاگیاتھا۔

جواب چھوڑیں