بی جے پی حکومت کے کرپشن کو بے نقاب کریں۔یوتھ کانگریس کارکنوں کو راہول گاندھی کی ہدایت

صدرِ کانگریس راہول گاندھی نے آج یوتھ کانگریس کارکنوں پر زور دیا کہ وہ رافیل طیارہ معاملت میں کرپشن کے مسئلہ کو گاؤں کی سطح پر لے جائیں۔ راجستھان یوتھ کانگریس کے صدر اشوک چندنا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ صدرِ کانگریس نے بی جے پی حکومت کو بے نقاب کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے ، جو رافیل سودا جیسے معاملوں میں کرپشن میں ملوث ہے۔ راہول گاندھی نے مہا سنکلپ جلسۂ عام کے لیے بیکانیر روانہ ہونے سے پہلے یہاں یوتھ کانگریس کے قومی عاملہ اجلاس میں شرکت کی ۔ منگل کے روز انہوں نے دھول پور ، بھرت پور اور دوسہ اضلاع میں جلسۂ عام سے خطاب کیا تھا۔ جئے پور کے اجلاس کے بعد چندنا نے بتایا کہ وزیر اعظم ، سرکردہ صنعت کاروں کا ساتھ دے رہے ہیں اور کسانوں اور غریبوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ راہول گاندھی چاہتے ہیں کہ یوتھ کانگریس ملک بھر کے عوام کو اس سے واقف کرائے۔ راہول گاندھی نے یوتھ کانگریس سے کہا کہ وہ پارٹی کے نظریات پر عمل کرے اور جمہوریت کو مستحکم کرنے وقف ہوکر کام کرے ۔ راہول گاندھی نے ایک علیحدہ میٹنگ میں نوجوان صنعت کاروں سے بات چیت کی کی ۔ ان میٹنگوں میں راجستھان کانگریس کے صدر سچن پائلٹ ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری و سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری و راجستھان میں پارٹی امور کے انچارج اویناش پانڈے بھی شریک تھے۔

جواب چھوڑیں