خبیب عبدالمناف کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال

 الٹیمیٹ فائٹنگ چمپئن شپ) کے لائٹ ویٹ اور ناقابل شکست چمپئن خبیب عبدالمناف نورما کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال کیاگیا اور ہزاروں شائقین ان کے استقبال کیلئے جمع تھے۔ خبیب نے آئرلینڈ کے فری اسٹائل باکسر کونر میک گریگر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیکر بیلٹ جیتنے کے ساتھ ساتھ ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی برقرار رکھا تھا۔ مقابلے کے بعد اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی تھی جب داغستان سے تعلق رکھنے والے مسلمان فری اسٹائل باکسر کو اس کے حریف کے حامیوں نے مذہب، ملک اور والدین کے حوالے سے بدکلامی کا نشانہ بنایا۔ خبیب نے جنگلہ پھلانگ کر ان پر حملہ کیا جبکہ اس کے ساتھیوں نے رنگ میں موجود کونر پر حملہ کیا۔ یو ایف ایس انتظامیہ نے اس واقعہ کی وجہ سے خبیب کی انعامی رقم روک لی لیکن ان کی بیلٹ بعدازاں انہیں دے دی گئی۔ اس واقعہ کی وجہ سے کونر کو ایک ماہ کیلئے معطل کردیا گیاہے جبکہ خبیب کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم ان کی سزا زیادہ ہوسکتی ہے ۔ خبیب 2012 سے لائٹ ویٹ چمپئن کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں