دبئی ٹسٹ پر پاکستان کی گرفت۔آسٹریلیا136/3

دبئی ٹسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 462 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹ پر 136 رنز بنالئے ہیں۔ اسے اس طرح اسے میچ جیتنے کیلئے کل آخری دن مزید 326 رنز درکار ہیں جبکہ اس کے 7 وکٹ ابھی باقی ہیں ۔ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ بولنگ کرتے وہئے آرون فنچ 49، شان مارش 0 اور مشل مارش 0 کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس طرح ان کے میچ میں مجموعی طورپر 7 وکٹ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 4 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیاتھا۔ پاکستان نے کل کے اسکور 3 وکٹ پر 45 رن سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی اور 6 وکٹ پر 181 رنز تک پہنچتے ہی اننگز ڈکلیر کردی۔ اس طرح آسٹریلیا کی ٹیم کو جیت کیلئے 462 رنز کا ہدف ملا ۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے آرن فنچ اور عثمان خواجہ نے کئی خوبصورت اسٹروکس کھیلے اور پہلی وکٹ پر 87 رنز کی شراکت قائم کی۔ 30 اوور میں پہلے محمد عباس نے آرن فنچ 49 رن کو، پھر شان مارش صفر کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ 32 ویں اوورز میں پاکستانی فاسٹ بولر نے مشل مارش کو میدان سے واپسی کا راستہ دکھاکر میچ پر گرین کیپ کی گرفت مضبوط بنادی ۔ 87 کے اسکور پر یک بعد دیگرے 3 وکٹیں گر جانے کے بعد اوپنر عثمان خواجہ نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ ملکر اننگز کو محتاط انداز میں آگے بڑھایا اور دن کے اختتام تک مزید کسی نقصان کے اسکور 136 رن تک لے گئے۔ ٹسٹ کرکٹ میں عمومی طورپر 400 سے زائد رنز کا ہدف مشکل سمجھا جاتاہے ۔ اگر آسٹریلیا کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہوگا۔ مختصر اسکور۔ پاکستان پہلی اننگز 482 آل آئوٹ۔ آسٹریلیا پہلی اننگز 202 آل آئوٹ۔ پاکستان دوسری اننگز 181/6 ڈکلیر۔ آسٹریلیا دوسری اننگز 136/3 ۔

جواب چھوڑیں