روزنامہ’منصف‘ اسکالرشپ انعامی کوپن ڈرا کا انعقاد

جناب خان لطیف محمد خاں کی ادارت میںروزنامہ’ منصف‘ کے شاندار20 سال کی تکمیل پراول تا دہم جماعت کے طالب علموں کیلئے منصف تعلیمی اسکالر شپ کی پیشکش کا8 واں ماہانہ انعامی کوپن ڈرا کاانعقادآج احاطہ ’منصف‘ روبرو لال بہادراسٹیڈیم بشیرباغ میں عمل میں آیا۔ اس انعامی کوپن ڈرا میں 8000 روپے کا پہلا انعام انیس فاطمہ، طالبہ میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول کوحاصل ہوا، دوسراانعام6500 روپے جویریہ بنت محمد اکبر خاں طالبہ عائشہ ہائی اسکول تالاب کٹہ کوحاصل ہوا جبکہ تیسرا انعام 5500 روپے محمد ایاز خان ولد محمد سلیم الدین خان طالب علم لیٹل فلاور ہائی اسکول کوحاصل ہوا۔ کنسولیشن پرائز (ترغیبی انعامات 2 ہزار روپے ) حاصل کرنے والوں میں سید اظہر احمد ولد سید مظہر الدین طالب کالونیز اسکول ایراکنٹہ، عائشہ صدیقہ بنت عبدالستار خان طالبہ مدر ٹریسہ ہائی اسکول، رابعہ فاطمہ بنت ایم کے بیگ طالبہ ناگرجنا ہائی اسکول ایراگڈہ، ہباء محفوظ بنت محمد محفوظ طالبہ عروج ماڈل ہائی اسکول فلک نما، محمد صوفیان ولد محمد صمد اللہ شریف طالب علم کرشنا وینی ٹائلنٹ اسکول کشن باغ، محمد نعیم الدین ولد محمد قطب الدین طالب علم برائیٹن انٹرنیشنل اسکول عیدی بازار، محمد مقیت خان ولد محمد ارشد خان طالب علم اینجلس کنونٹ ہائی اسکول سنتوش نگر،ثانیہء فاطمہ بنت جبار خان امجد طالبہ پریہ درشنی ہائی اسکول گولکنڈہ، محمد عمیر اکبر ولد محمد مقیم اکبر طالبعلم جی نارائنہ ہائی اسکول ملے پلی، عبدالرحمن ولد محمد محبوب حسین طالب علم لیٹل انڈین اسکول واحد کالونی، محمد عبدالاحد ولد محمد احمد طالب الفاظ فاونڈیشن اسکول چندرائن گٹہ، مہوین فاطمہ بنت مرزا اختر علی بیگ طالبہ سن رائس ہائی اسکول، اونیس عرفان ولد عرفان قدیر ساکن مادنا پیٹ، نقیبہ فاطمہ ولد محمد سجا دعلی طالب علم سینٹ آنس ہائی اسکول ملے پلی ، عرفہ فاطمہ بنت محمد یوسف طالبہ ہولی میری ہائی اسکول ملے پلی شامل ہیں ۔ انعام یافتگان سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ 15 اکتوبر کو 4 بجے تا 6 بجے شام دفتر روزنامہ ’منصف ‘سے رجوع ہوتے ہوئے اپنے اپنے انعامات حاصل کرلیں۔

جواب چھوڑیں