ریلوے ملازمین کو 78دن کا بونس دینے کا فیصلہ

 اس مرتبہ تہواروں کے سیزن پر حکومت نے ریلوے کے 11.91لاکھ غیرگزیٹیڈ ملازمین کو 78دن کی تنخواہ کے برابر پیداواری بنیاد پر بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ قانون و انصاف کے مرکز ی وزیر روی شنکر پرساد نے کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بتاتے ہوئے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ اس برس ریلوے کے 11.91 لاکھ غیرگزیٹیڈ ملازمین کو 78دن کی تنخواہ کے برابر پیداواری بنیاد پر بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پرساد نے کہاکہ اس سے ریلوے پر 2044.31کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑے گا جبکہ ریلوے کے ہر ایک اہل ملازم کو 78دن کے بونس کے طورپر 17ہزار 951روپے ملیں گے ۔واضح رہے کہ ریلوے ہر برس اپنے غیرگزیٹیڈ ملازمین کو پیداواری بنیاد پر بونس دیتا ہے

جواب چھوڑیں