ووٹرلسٹ کی شیڈول کے مطابق کل اجرائی متوقع۔فہرست رائے دہندگان میں30لاکھ ناموں کا اندراج: رجت کمار

چیف الیکٹورل آفیسر ( سی ای او) تلنگانہ رجت کمار نے آج کہا کہ حیدرآباد ہائی کورٹ نے ووٹر لسٹ جاری کرنے کی اجازت دی ہے اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا شیڈول کے مطابق12 اکتوبر کو ووٹر لسٹ جاری کرے گا ۔ فہرست رائے دہندگان کو اپ ڈیٹ کا کام جاری ہے ۔ 25 ستمبر سے اب تک33لاکھ 14ہزار 6 افراد نے درخواستیں داخل کرچکے ہیں۔ 25 ستمبر سے ریاست میں فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظر ثانی کا کام شروع کیا گیا ہے۔33لاکھ14ہزار کے منجملہ30لاکھ 872 ، درخواستیں قبول کرلی گئیں جبکہ 3 لاکھ 12ہزار335 اعتراضات کو مسترد کردیا گیا اس طرح صرف799 درخواستیں زیرا لتوا ہیں۔ ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری رہے گا ۔ قطعی فہرست رائے دہندگان میں توقع ہے کہ ووٹرس کی تعداد2,91 کروڑ سے تجاوز کرجائے گی ۔ سکریٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سی ای او رجت کمار نے کہا کہ انتخابی عمل سے راست یا بالراست طور پر جڑے ہوئے ملازمین کے سوا ایک مقام پر تین برسوں سے خدمات انجام د ینے والے سرکاری ملازمین کے تبادلے کئے جانے چاہئے اور ان احکام کے مطابق ان انتخابی ڈیوٹی پر ملازمین کو17؍ اکتوبر سے قبل رپورٹ کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ مثالی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کا بڑا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ سی ای او نے کہا کہ محکمہ انفارمیشن وٹکنالوجی کے ویب سائٹ سے چیف منسٹر اور وزرا کی تصاویر کو ہٹا دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ متعلقہ بلدیہ نے بھی انتخابی تشہیری مواد جیسے بیانرس، فلِکسی ، پوسٹرس کو ہٹا دیا ہے۔

جواب چھوڑیں