ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم نے ونواتوکو16-0 سے شکست دے دی

ہندوستان کی انڈر18 ویمنس ہاکی ٹیم نے یوتھ اولمپکس کے اپنے تیسرے 5-A سائیڈ مقابلہ میں ونواتوکو16-0 سے شکست دے دی۔ فارورڈ ممتاز خان (8ویں 11ویں 12 ویں اور15 ویں منٹ) کے دوران4گول بنائے اور چیتنانے 3گول (6 ویں14ویں اور17ویں منٹ) میں گول بناتے ہوئے ہندوستان کو غلبہ والی کامیابی دلانے میں مدد کی۔ فام میں چل رہی للوی لسیارنی نے ہندوستان کا کھاتہ دوسرے منٹ میں کھولا۔30 سکینڈبعد ریت نے ہندوستان کے لئے دوسرا اور پھر ایک منٹ بعد ہی کپتان سلیمہ ٹیٹے اس صف میں شامل ہوگئی تاکہ3-0 سے صرف 4منٹ میں گول بنائے جبکہ کھیل کا پہلا دورتھا۔ بعدازاں بلجیت کورنے اپنا نام اسکور شیٹ میں دومرتبہ درج کروایا۔5ویں منٹ میں انہوںنے یہ کاروائی انجام دیتے ہوئے اسکور5-0تک کردیا ۔ چیتنا نے اپنا پہلا اورتیسرا گول چھٹویں منٹ میں کیا۔ جبکہ ریت نے تعداد کو دگنی کرتے ہوئے اسی منٹ کے دوران ہندوستان کے اسکورکو7-0تک پہونچادیا۔ ممتاز (8ویں ) اورللریمی سیامی 10ویں نے بھی پہلے دورکے اختتام تک ہندوستان کے اسکورکو9-0تک پہونچانے میں مدد دی ۔ دوسرا دور بھی ہندوستان کے لئے کوئی مختلف نہیں رہا۔ گول بنانے کا سلسلہ جاری رہا اورونواتوکی قابل رحم حالت برقرار رہی جو ایک گول بھی کرنے سے قاصر رہی۔ جزیرہ ملک جس نے پہلے دوٹورنمنٹس میں بمشکل 32گول اسکورکئے تھے آج ہندوستان کے گول پوسٹ کی جانب کوئی شاٹ لگانے میں ناکام رہے۔ جبکہ ہندوستان نے مجموعی طورپر40 شاٹ لگائے۔جبکہ اس کے حریفوں نے 5 دفعہ ایسی کوشش کی۔ ہندوستان نے دوسرے نصف کے پہلے پانچ منٹ کے دوران گول ممتازکے ذریعہ بنایا ۔ (11ویں12ویں اور15ویں) اور سلیمہ نے13ویں اورچیتنا نے14 ویں منٹ میں گول بنایا۔ ہندوستان کا15واں اورچیتنا کا تیسرا گول17ویں منٹ میں بنایاگیا۔اشیکا چودھری نے ہندوستان کے لئے آخری گول لمحہ آخر بناتے ہوئے اس بات کویقینی بنایا سوائے گول کیپر تمام اسکورشیٹ میںاپنا نام درج کروائے۔

جواب چھوڑیں