یوسین بولٹ سڈنی میں فٹبال شروع کرنے کے خواہاں

اسپرنٹ کے سوپراسٹاریوسین بولٹ پیشہ ورفٹبالر کی حیثیت سے اپنی پہلی شروعات کے لئے تیارہوچکے ہیں۔اس چیالنج کے بارے میں انہوںنے کہاکہ وہ اپنے مستقبل کوطے کرسکتے ہیں جوکہ بچپن سے اس کھیل کے لئے ان کا خواب تھا۔ بولٹ نے کہاکہ ان کے وسطی ساحلی میرینرس کے کوچ نے انہیں یہ اشارہ دیاتھاکہ وہ ویسٹ یونائیٹیڈکے خلاف دوستانہ میاچ کے لئے قطارمیں ٹھہر نے والے ہیں۔ میرے لئے ہمیشہ ہی ایک اچھاقدم رہاہے جب کوچ آپ کی فٹنس سے مطمئن ہوںتو آپ کوشروعات کی لائن اپ میں شامل کرتاہے جوکہ ہمیشہ ہی ایک بڑا قدم ہوتاہے بولٹ نے یہ بات میرینرس کلب میڈیاسے کہی۔ میں یہ موقع ملنے پر خوش ہوں اورمیں وہاں جاکر شروعات کروںگا اورمیں اس میںبہترین کارکردگی دکھاوں گا ۔8دفعہ کے اولمپئن چمپئن نے فٹبال میں اگست کے اواخر20منٹ کے کیمیوکے ذریعہ بحیثیت متبادل لیفٹ ونگ ڈبیوکیاتھا۔حالانکہ وہ گول بنانے کے بالکل قریب ہوگئے تھے لیکن بہت جلد تھک گئے۔ بولٹ نے کہاکہ وہ اپنی فٹنس اس واقعہ کے بعد سے بہتر بناچکے ہیں اوریہ توقع کرتے ہیں کہ اس میں مزید وقت لگائیں گے اب میرا مومنٹ اورانداز کافی بہترہوگیاہے۔

جواب چھوڑیں